رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، ایرانی مسلح افواج کے زیراہتمام مجلس عزا
شیعیت نیوز: ایرانی آرمی کے نائب سربراہ جنرل محمد محمودی نے کہا ہے ۔
کہ 28 صفر کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جانگداز کی مناسبت سے آرمی کے زیراہتمام تہران کے مصلائے امام خمینی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس عزا میں مختلف ماتمی انجمنوں اور عزاداری کے دستوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازین سپاہ پاسداران انقلاب، ایرانی پولیس اور وزارت دفاع کے مختلف ذیلی اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری
مجلس عزا سے پہلے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت قرائت کی گئی۔
مجلس سے حجت الاسلام پناہیان نے خطاب کیا۔







