کوئٹہ، چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ، دو افراد زخمی
شیعیت نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی آپس میں باپ بیٹے ہیں، جو دھماکے کے وقت جائے وقوعہ سے گزر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اربعین امام حسین ؑ کا ملک گیر اجتماع
دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس، ایف سی اور دیگر اداروں کی جانب سے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے چمن پھاٹک کے ارد گرد کی سڑکوں پر بھی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔







