او آئی سی اجلاس، غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

01 ستمبر, 2024 13:52

شیعیت نیوز: اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم ’آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘ کا 50 واں وزرائے خارجہ اجلاس کیمرون میں منعقد ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں اور کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچوں کی شہادت اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہارہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں سید عباس عراقچی سے حزب‌ الله کے نمائندے کی ملاقات

اور مطالبہ کہا کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا

کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویشناک ہے۔

6:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top