آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں پہلی بار یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد
شیعیت نیوز : صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا و امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا مولانا سید ابو القاسم رضوی کی کوششوں سے آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں پہلی بار یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد ایک تاریخی کارنامہ ہے۔
اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شیعہ، سنی، بوہری، آقاخانی، ہندو، سکھ، عیسائی، وائس چانسلر اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
مولانا سید ابو القاسم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حسینیت کا پیغام تمام ادیان و مذاہب کے لوگوں کے درمیان ایوان پارلیمنٹ میں پہنچایا اور کہا کہ کربلا کے واقعہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا دو ہی مذہب ہیں، یا حسینی ہیں یا یزیدی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ائیر کمانڈر صباحی فرد
انہوں نے مزید کہا: حسینؑ چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں، آج جب پوری دنیا میں دہشت گردی اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، اس نفرت کا خاتمہ حسینؑ کی تعلیمات کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے، آج بھی دنیا میں سوشل جسٹس حسینؑ کے ہی راستے سے ممکن ہے۔
صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے کہا: یہاں مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہیں، آپ خود مشاہدہ کریں کہ امام حسینؑ نے ان تمام مذاہب کو کیسے انسانیت کے نام پر جوڑ دیا ہے، یہاں ہمارا جمع ہونا وہب کلبی کا امام حسینؑ کے قافلے میں شامل ہونے کی جانب اشارہ ہے۔







