اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے، متحدہ علماء محاذ

30 اگست, 2024 11:30

شیعیت نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 33 علماء مشائخ و مفتیان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیاہے

کہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے تاکہ معاشی طور پر اسرائیل کو کسی حد تک کمزور کیا جاسکے۔

علماء نے کہا کہ سندھ و ملک بھر کے غیور تاجر حضرات نے جس طرح اپنے جائز مطالبات کے حق میں ملک گیر کامیاب ہڑتال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے

اسی طرح تاجر برادری ملک گیر سطح پر فلسطینی مسلمانوں پر تاحال وحشیانہ بمباری انسانیت سوز جارحیت کے خلاف فلسطین کے مجاہدین و شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔

9:50 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top