اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت، فلسطینی صدر نے دورہ سعودیہ مختصر کردیا
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس خلیجی ممالک کے اہم دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انھوں نے دورہ سعودیہ مختصر ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

شیعیت نیوز: فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر اپنا دورۂ سعودی عرب مختصر کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس خلیجی ممالک کے اہم دورے پر سعودی عرب پہنچے ۔
جہاں انھوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کربلا میں منعقدہ کانفرنس میں توقیر کھرل کی کتاب “نجف سے کربلا” کی پذیرائی
صدر محمود عباس کو اس دورے میں دیگر ممالک اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کرنا تھیں۔
لیکن اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں سرچ آپریشن کے نام پر معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر صدر فلسطین اتھارٹی نے دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔