بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور

28 اگست, 2024 15:24

شیعیت نیوز: بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ ڈیپ ڈپریشن میں 28 سے 33 ناٹیکل مائل یعنی 60 تا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔

جبکہ شہر میں دوران بارش اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے، کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے غلاظت کو ختم کیا جائے گا، گورنر سندھ

۔سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

اور جمعرات تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آجائے گا، جس کے سبب موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے، شہر میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

8:48 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top