بلوچستان میں دہشتگردی، چین اور ایران کی سخت الفاظ میں مذمت

27 اگست, 2024 13:25

شیعیت نیوز: چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں نوجوانوں کو شناخت کر کے قتل کرنا قابل مذمت ہے، علامہ راجا ناصر

کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ حملے موسیٰ خیل اور قلات میں 33 شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کا باعث بنے۔

ہم حکومت پاکستان، عوام اور پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

5:43 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top