امریکہ میں اسلاموفوبیا میں اٖٖضافہ؛ نیو یارک میں ایک مسلمان پر حملہ
شیعیت نیوز: امریکہ میں ایک 34 سالہ شخص نے نیو یارک سٹی میں ایک مسلمان نوجوان پر حملہ کیا اور اسلام مخالف کلمات کہتے ہوئے اس کی توہین کی اور زد و کوب کیا۔
مینہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اس بارے میں کہا کہ یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا اور مشتبہ شخص کو تین دن بعد 8 اگست کو گرفتار کیا گیا۔
پیر 27 اگست کو اس واقعے کو انجام دینے والے مشتبہ شخص کے خلاف "نفرت انگیزی اور نسل پرستی” کے لیے فرد جرم عائد کی گئی۔
ملزم نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
غزہ جنگ کے آغاز اور فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکی مسلمانوں اور عربوں کے خلاف خطرات میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ میانوالی میں جلوس عزاء پر متعصب افراد کا حملہ
مینہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ امریکی شخص نے ان پر حملہ صرف اس لیے کیا کیوں کہ وہ شخص مسلمان تھا ۔
اس نے اس مسلمان پر تھوک پھینکا اور نسل پرستانہ اور اسلام مخالف الفاظ کہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے مسلمان کو ’دہشت گرد‘ کہا اور ’مسلمان مردہ باد‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اسے کئی بار مارا۔







