کالا باغ،لشکرجھنگوی کا جلوس پر حملہ، متعدد مومنین شہید درجنوں زخمی

26 اگست, 2024 18:08

شیعیت نیوز: ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت کے لیے جانے والے عزاداروں پر ملک دشمن تکفیری دہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 12 عزادار شہید جبکہ 100 کے قریب عزادار شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالا باغ ضلع میانوالی میں چہلم (مشی) کے جلوس پر تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، دو نوجوان ماتمی شہید ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں عزادار زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی بندش ہے اور مومنین کو تکفیریوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور سخت فائرنگ ہو رہی ہے۔ مومنین کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے کہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔ اور یہ سب پولیس اور تکفیریوں کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔ ڈی سی او (DCO) نے مشی کے جلوس کو ماڑی انڈس میں روک کر تکفیریوں کو مورچہ بندی اور تیاری کا موقع فراہم کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں شہید عزاداروں کی شناخت محمد علی ولد برکت علی سکنہ ماڑی انڈس اور سید نور ولد ملک عقیل سکنہ وانڈہ ککڑانوالہ ہوئی ہے۔ اترا کلاں ماڑی انڈس اور پکی شاہ مردان سے تمام شیعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ دہشت گردوں اور مومنین کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔ پورے ضلع میانوالی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

11:50 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top