ایران کے ساوہ-ہمدان شاہراہ پر زائرین اربعین کی بس کو حادثہ

26 اگست, 2024 15:55

شیعیت نیوز: شہر ساوہ کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ علی حافظی نے کہا: آج صبح 4:45 بجےبروز پیر، زائرین اربعین کو کربلا سے کرج کی جانب لے جا رہی ایک بس کو ساوہ-ہمدان شاہراہ پر حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا: اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی 6 ایمبولینسیں اور ہلال احمر کی ایک ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی اور زخمیوں کو منتقل کو فوری اسپتال متقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، چودھری شافع حسین

ساوہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے مزید کہا: اس حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو جائے حادثہ پر ہی ضروری میڈیکل ٹریٹمنٹ دیا گیا اور 28 افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے 4 خواتین اور باقی مرد تھے۔

علی حافظی نے کہا: "خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔”

انہوں نے کہا: اس وقت زخمیوں میں سے 20 مدرس ہسپتال اور 8 چمران اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

11:03 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top