ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، چودھری شافع حسین
شیعیت نیوز: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور ایران کے بڑے سرمایہ کار گروپ سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت سی ای او تمن پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل انویسٹمنٹ کمپنی بابک افغان کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ ایران کا گروپ ایل پی جی، ٹائر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، ہرممکن سہولت دینگے۔
آر ڈی ٹیکس کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کرونگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیدالشہداء کے راستے پر چلے بغیر مسلمان عزت نہیں پا سکتے، علامہ جواد نقوی
دوطرفہ تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور ایران معاشی تعاون کے فروغ کیلئے آگے بڑھیں۔
وفد کے سربراہ بابک افغانی کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ میں 93 کمپنیاں ہیں جو مختلف مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔
پاکستان اور پنجاب کیساتھ معاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
لیکن دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے میں ٹیرف بڑی رکاوٹ ہے۔
آر ڈی ٹیکس کا مسئلہ حل کئے بغیر تجارتی تعاون کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔







