امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ کے چہلم کے موقع پر عام تعطیل

24 اگست, 2024 13:34

شیعیت نیوز: اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ تعطیل کے باعث کیمسٹری، اسلامی تاریخ اور درس نظامی کے امتحان ملتوی کر دیے ہیں۔

جنرل سائنس، کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل گروپ کے امتحان بھی ملتوی ہوئے ہیں۔

ملتوی شدہ امتحانات الاٹ شدہ مراکز میں دوبارہ 18 ستمبر کو ہوں گے۔

راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ اُمیدواروں کو نئی رول نمبر سلپ بھیجی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم شہدائے کربلا، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

کنٹرولر امتحانات راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ریگولر اُمیدوار کی نئی رول نمبر سلپس ان کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی ۔

جبکہ پرائیویٹ اُمیدوار کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔

کنٹرولر نے کہا کہ اُمیدواراپنا رول نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر یا ب فارم نمبر انٹر کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

10:25 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top