چہلم شہدائے کربلا، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

24 اگست, 2024 11:31

شیعیت نیوز: چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور سالانہ عرس صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔

چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 680 مجالس، 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔

ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ 30

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سپیشل پولیس، ٹریفک پولیس، رضا کار اور سکاوٹس بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کرینگے، سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے انتظامات میں بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ پاکستان کی موثر قوت ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آئی جی کا کہنا تھا کہ لاہور میں 44 مجالس، 5 جلوسوں کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔

آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو حساس مجالس، جلوسوں کے انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی نے کہا ہے کہ عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔

خواتین عزاداروں کی سرچ اور سکیورٹی کیلئے لیڈی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔

سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے موثر بریفنگ دی جائے۔

12:27 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top