وزیراعلیٰ سندھ کا ایران بس حادثے میں شہید اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران بس حادثے میں شہید افراد کے ورثاء کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی فرد 10 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش سانحے پرآیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہید زائرین کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے جبکہ تمام انتظامات اور معاوضے کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی۔







