اربعین کے زائرین کی تعداد 32 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، عراق

23 اگست, 2024 16:01

شیعیت نیوز: عراق کے بارڈر کراسنگز کی تنظیم نے اربعین حسینی کے زائرین کی تازہ تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ۔

کہ زائرین کی تعداد 32 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق عراق کی بارڈر کراسنگز کی تنظیم کے ترجمان "علاءالدین القیسی” نے آج دوپہر (جمعہ) کو اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کو بتایا ۔

کہ 6 اگست سے 22 اگست تک عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 32 لاکھ 80 ہزار 169 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم لاہور سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس، اربعین واک کے انتظامات کا جائزہ

القیسی نے بتایا کہ زائرین 10 راستوں یعنی سفوان، شلمچہ، زرباطیہ (مہران بارڈر)، شیب (چذابه بارڈر)، المنذریہ (خسروی بارڈر)، القائم، بغداد ایئرپورٹ، نجف اشرف ایئرپورٹ، حاج عمران (تمرچین بارڈر) اور باشماق کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

عراق کی بارڈر کراسنگز کی تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ان گذرگاہوں سے عراق چھوڑنے والے افراد کی تعداد 18 لاکھ 78 ہزار 533 رہی ہے۔

3:50 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top