مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب مزید بلند

22 اگست, 2024 17:44

شیعیت نیوز: سندھ و بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے دوران حب ڈیم کی سطح آب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث حب ڈیم کی سطح آب مزید بلند ہوگئی ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی مقدار 335.5 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بارشوں سے ڈیم میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں اور حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں کافی بارشیں ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چہلم امام حسینؑ کے انتظامات کا جائزہ لیا

جس کے باعث پانی کی سطح بڑھی۔

واپڈا حکام نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

حب ڈیم مکمل بھرنے میں مزید 4 فٹ جگہ باقی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ ایڈمنسٙریشن کی ٹیموں کی زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیم کے اسپل وے کے ذریعے اضافی پانی کا اخراج شروع کیا جاتا ہے۔

3:26 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top