زائرین کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اربعین حسینی پر کربلا معلیٰ عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ اور تیس سے زائد زائرین کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے جس پر انتہائی افسوس ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کو شہداء اور زخمیوں سے متعلق بلا تاخیر ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نمایندۂ رہبر معظم زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین کی عیادت کرنے پہنچ گئے
انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کو درپیش معلومات کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانہ کو خصوصی ڈیسک اور دیگر سروسز کا فوری اعلان کرنا چاہیے۔ میری ایران کی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔ زخمیوں کی صحت و سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔







