القسام کے تازہ ترین حملے، 3 صیہونی فوجی ہلاک
غزہ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے حملوں میں کم سے کم تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

شیعیت نیوز : فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق، حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ کے علاقے رفح میں صیہونی فوجیوں پر تین کامیاب حملے کئے ہیں۔ القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ کے شہر رفح کے القادسیہ اسکول کے قریب ایک عمارت میں مورچہ بند صیہونی فوجی دستے پر ٹی بی جی نوعیت کے راکٹ سے حملہ کیا۔
اس بیان کے مطابق، القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسی طرح مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں غاصب صیہونی فوج کے ایک دستے پر بھی ٹی بی جی راکٹ سے حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش میں مجھے قتل کردیا جائے گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسی طرح رفح کے علاقے تل السلطان میں ہی ایک جھڑپ میں کم سے کم تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
الفتح تحریک کے فوجی بازو عبدالقادر الحسینی بریگیڈ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے مرکزی غزہ کے نتساریم سیکٹر پر غاصب صیہونی فوجیوں پر دو راکٹ داغے ہیں۔