پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 28 شہید، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

20 اگست, 2024 22:48

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یزد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس منگل کی رات دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، ٹریفک حادثہ رات 21 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا اور بس میں سوار مسافروں کی تعداد 53 بتائی جاتی ہے۔

یزد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر طباطبایئی نے اعلان کیا کہ اس واقعے میں اب تک 28 افراد زخمی اور 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کی بین الاقوامی تحریک امت اسلامیہ کے جہادِ تبیین کا عملی نمونہ ہے

طباطبائی نے مزید کہا کہ "امدادی ٹیمیں باقی زخمیوں اور لاشوں کو بس کے اندر سے نکال رہی ہیں۔”

یزد کے خاتم الانبیاء ابرکوہ، شہید بهشتی تفت اور شہید رهنمون ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

2:56 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top