تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماؤں کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاراچنار سے آئے تحریک حسینی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاراچنار سمیت علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات اور گفتگو
ملاقات میں علامہ سید تجمل حسین الحسینی صدر تحریک حسینی پاراچنار، سید فیاض حسین، سید باقر شاہ اور سید اقبال حسین شاہ شریک تھے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







