اربعین کے موقع پر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کا مؤمنین کے نام پیغام

18 اگست, 2024 12:17

شیعیت نیوز : پیغام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

چہلم کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور خاص طور پر ان کے روضہ مبارک تک پیدل چل کر جانا خدا کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے جس کے شکرانے کے طور پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہنا ہم سب پر فرض ہے، اور جب تک ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے پر باقی ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) حضرت امام علی (علیہ السلام)، حضرت فاطمہ زہراء (علیھا السلام) اور باقی ائمہ اہل بیت (علیھم السلام) خصوصاً امام زمانہ (عج) کی نظرِ کرم اور دعائیں ہم سب کے ساتھ ہیں۔

چہلم حضرت امام حسین (علیہ السلام) کا یہ عظیم اجتماع دشمنان اہلبیتؑ کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح چبھ رہا ہے جسے روکنے کے لیے وہ ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں،

يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ (کی پھونکوں) سے اللہ کے نور کو بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کر کے رہے گا خواہ کفار بُرا مانیں۔

لہٰذا دشمنان اہلبیتؑ کی سازشوں کی پروا کیے بغیر حسینیت پر ثابت قدم رہیں۔

خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے اور ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

التماس دعا

بشیر حسین النجفی

10:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top