تربت، وفاقی وزیر محسن نقوی کی ڈی سی ذاکر بلوچ کے لواحقین سے ملاقات

17 اگست, 2024 13:23

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے لئے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے لئے مراعات کا اعلان کیا۔

تربت میں ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ذاکر بلوچ کے والد، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی

اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذاکر بلوچ کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے ذاکر بلوچ کے خاندان کے لئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور انکے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دیا۔

محسن نقوی نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہید کے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کسی کی جان کا نعم البدل نہیں بلکہ شہید ذاکر بلوچ کے خاندان کی دیکھ بھال کے لئے حقیقر سی کاوش ہے۔

شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خوف سے صیہونی وفد دوحہ پہنچ گیا، صیہونی ذرائع

انہوں نے ذاکر بلوچ کے والد سے کہا کہ آپ جیسے حوصلہ مند والد پر فخر ہے، جنہوں نے تمام بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی۔

ذاکر بلوچ فرض شناس، محنتی اور بہادر افسر تھے۔ ذاکر بلوچ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ذاکر بلوچ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔

9:43 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top