عراق میں کچرے کے ٹرک پر "شمرِ زمان” نیتن یاہو کی تصویر
شیعیت نیوز : عراق کی گلیوں میں ایک منفرد احتجاج کی صورت سامنے آیا جب ایک کچرے کے ٹرک پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تصویر لگا دی گئی، جس پر لکھا تھا "شمرِ زمان”۔ اس عمل کا مقصد مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں آواز اٹھانا تھا، جن کا خون نیتن یاہو اپنی پالیسیوں کے ذریعے بہا رہا ہے۔ کچرا اٹھانے والوں کا پیغام واضح تھا کہ وہ نیتن یاہو کو اس وقت کے یزید اور شمر کے طور پر دیکھتے ہیں، اور اس احتجاج کے ذریعے عوام نے یہ دکھا دیا کہ ظالم کو پہچاننا اور اس کے خلاف کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
نیتن یاہو کی حکومت کو "فلسطینیوں کے قاتل” کے لقب سے یاد کیا گیا ہے، جو روزانہ بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ عوام نے اس احتجاج کے ذریعے واضح کیا کہ وہ نیتن یاہو کی ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے بعض مذہبی طبقہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے رہے۔







