غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملے ، بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوگئے ہيں۔

شیعیت نیوز: ارنا نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے رہائشی علاقوں میں فلسطینی باشندوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر بمباری کی۔
ان جرائم میں اب تک بیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں جبکہ دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔
ملبے سے دیگر شہیدوں اور زخمیوں کو باہر نکالنے کی کوششیں مسلسل جاری ہيں۔
گذشتہ سنیچر کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے الدرج محلے میں واقع التابعین اسکول پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی جوابی حملے میں صیہونی فوجی اڈہ تباہ
غاصب صیہونی فوج نے ایک اعلامیہ جاری کرکے مرکزی غزہ پٹی میں واقع دیرالبلح اور خان یونس علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان علاقوں میں نئی کارروائیوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک غزہ میں چالیس ہزار سے زيادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں۔
اس درمیان غزہ میں شہیدوں کی تعداد بڑھنے کے بعد اقوام متحدہ کے ڈپٹی اسپوکس مین فرحان حق نے اعلان کیا ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اور اقوام متحدہ غزہ میں انسان دوستانہ جنگ بندی کی خواہاں ہے۔