پاکستانی زائرین کو بلا تاخیر ویزہ ملے گا،عراقی سفیر کی علامہ راجہ ناصر کو یقین دہانی
شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستانی زائرین کو ویزہ کے اجراء میں پیش آنے والی مشکلات، غیر ضروری تاخیر، اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاکستانی زائرین کو عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے سفیر نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ اعجاز بہشتی کے خلاف ایف آئی آر بلا جواز ہے،علامہ احمد اقبال رضوی
عراقی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، تاکہ زائرین کو بلا تعطل ویزے فراہم کیے جا سکیں اور مقدس مقامات کی زیارت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاکستانی زائرین کو ویزہ کے حصول میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔







