وزیر اعظم شہباز شریف: اسرائیلی حملوں نے جشن آزادی کی خوشیاں مدھم کر دیں۔

12 اگست, 2024 19:50

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں اور کل فجر کے وقت ایک اسکول میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کی گئی جس میں وہاں بچوں اور عورتوں سمیت سو سے زائد شہید ہوگئے، اور ان پر دن رات یہ آگ برس رہی ہے لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ جو عالمی ادارے امن کے قیام کے لیے معرض وجود میں آئے تھے وہ صرف قرارداد پاس کرتے ہیں لیکن اس کی ردی برابر بھی وقعت نہیں ہے۔ اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جاتا ہے لیکن اس سے آگے کچھ نہیں کیا جاتا، دنیا کی تاریخ میں اس سے بدترین ظلم و زیادتی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

2:39 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top