اہم ترین خبریںپاکستان

اربعین واک سے پہلے انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے،ایم ڈیبلیو ایم عزاداری ونگ کےرہنما گرفتار

مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ملتان کے سینیئر نائب صدر و متولی امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد مولانا کوثر عباس کو پولیس نے امام بارگاہ کے اندر مجالس عزا کرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کرنے پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کیا۔

مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اہلکاروں کے ذریعےشیعیان حیدرکرارؑ کےخلاف پنجاب میں غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات کی چشم کشا رپورٹ

گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ تھانے پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اربعین حسینی سے قبل اربعین واک کے بانیان کو گرفتار کر کے پریشر ڈالنا چاہتی ہے تاکہ کسی طرح اس سال اربعین کی واک منعقد نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button