سندھ 14اگست کو بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم لشکر جھنگوی کا منصوبہ ناکام،دہشتگرد گرفتار

10 اگست, 2024 11:20

 شیعیت نیوز: لاڑکانہ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 اگست کو میونسپل اسٹیڈیم، لیڈیز جیل  سمیت مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔

سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سید اصغر شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے نئودیرو روڈ پر حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کر کے کا لعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت ڈوکری کے رہائشی جمیل احمد شیخ اور باقرانی کے رہائشی صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کے 5خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان میں بارودی مواد بنانے اور چلانے کی ٹریننگ حاصل کی جبکہ 29 مئی کو اے ایس پی آفس لاڑکانہ میں کریکر دھماکا بھی کیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد 14 اگست پر لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ کئی اہم شخصیات کی ریکی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں سے آدھا کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھے، جن کی خلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

1:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top