امریکی بحری جہاز ایران کے نشانے پر،امریکی فوج میں تھر تھرلی مچ گئی

10 اگست, 2024 11:12

شیعیت نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں سیکورٹی برقرار رکھنے کے لئے امریکی بحری جہازوں کی نگرانی کی فوٹیج جاری کردی ہے۔

جاری کردہ تصاویر میں امریکی بحریہ کا جہاز سان انٹونیو اور اسپین کا ہیلی کاپٹر بردار جہاز واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کو سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تقریب کے فورا بعد جاری کیا گیا ہے جس میں متعدد جدید میزائل اور ڈرون طیاروں کو بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

خطے میں اس وقت کشیدگی عروج ہے۔ صہیونی حکومت نے تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

سپاہ پاسداران انقلاب نے اس سے پہلے اپریل 2021 میں بھی خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار کی نگرانی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیو میں امریکی جہاز پر موجود دفاعی آلات اور سامان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔

اسی سال امریکی کانگریس میں سینٹکام کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے ڈرون کے وسیع پیمانے پر استعمال کا مطلب یہ ہے کہ کوریا کی جنگ کے بعد پہلی بار امریکہ کی فضائی برتری ختم ہوگئی ہے۔

12:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top