پاکستان کو بدنام کرنے سامراجی ساش ناکام!آصف مرچنٹ کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہ ملا
شیعیت نیوز:پاکستان اور ایران کو بدنام کرنے کی ایک اور سامراجی سازش دم توڑنے لگی۔
ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران امریکہ نے اسلامی ممالک کے خلاف سازش رچاتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکی سرزمین پر ایک پاکستانی قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس نے ایران میں بھی متعدد بار سفر کیا تھا۔
پاکستان وزرارت خارجہ نے ماضی کا ریکارڈ دیکھے بغیر موقف دینے سے گریز کیا
تاہم پاکستانی میڈیا کے مطابق اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے
اور نہ ہی ان کے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔ وہ ایک عام پاکستانی ہے
یہ بھی پڑھیں: امریکہ :قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے الزام میں آصف رضا مرچنٹ پاکستانی گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ کیخلاف مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے، اس دوران حکام نے بتایا ہے کہ آصف مرچنٹ کا نام ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق ایکٹو فائلر لسٹ میں موجود ہے۔
ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق امریکا میں گرفتار کراچی کے رہائشی آصف مرچنٹ کی ملکیت میں گلشن اقبال اور جعفر طیار سوسائٹی میں 2 گھر ہیں، انہوں نے کراچی سے مینجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔







