غزہ میں بچوں کی ابتر صورتحال: بچوں کی زندگیاں خطرے میں
اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مشرق وسطیٰ میں بچوں کو ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے۔ یونیسیف نے تنبیہ کی ہے کہ اس کشیدگی کے انسانی نتائج سنگین ہو سکتے ہیں جس سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
یونیسیف نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کے لئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو دس لاکھ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کرے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھانوم گیبریسوس نے کہا کہ غزہ میں ویکسنیشن کے لیے جنگ بندی یا کم از کم کئی دنوں کے لیے جنگ بند ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یحیی سنوار: اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایران کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے
دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے غزہ کی پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں میں سپر مائکروبس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا اعلان کیا اور بچوں میں پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔







