مقبوضہ فلسطین
یحیی سنوار: اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایران کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے
حماس کے نئے سربراہ یحیی السنوار نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمیں غیر مسلح نہیں کرسکتا ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ہرگز ختم نہیں کریں گے۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحیی السنوار نے واضح طور پر انکار کیا ہے کہ تنظیم کو غیر مسلح کیا جائے۔
المیادین کے مطابق، شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین نے کہا کہ کوئی بھی طاقت اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھیں گے اور جنگ بندی کے بعد بھی مسلح جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نئے سربراہ یحییٰ السنور کون ہیں؟
یحیی السنوار نے صہیونی حکام کو تنبیہ کی کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی صہیونی قیدی رہا نہیں ہوگا۔ ان کے انتخاب نے صہیونیوں کی امیدوں کو ختم کر دیا ہے۔