علی باقری اور اسحاق ڈار کی ملاقات: اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت پر شکریہ

08 اگست, 2024 11:29

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

علی باقری نے شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حملے اور ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی پر پاکستان کی مذمت اور ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا متفقہ موقف اسرائیل کے خلاف اہم ہے، کیونکہ اسرائیل پورے مسلمان ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: اسرائیل نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے سے ایران کی حاکمیت پامال کی۔

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے حق میں آواز اٹھانے اور ایران کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ایران کے حق میں آواز بلند کرے گا اور ایران کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کرے گا۔

2:57 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top