سعودی عرب: اسرائیل نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے سے ایران کی حاکمیت پامال کی۔
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ایران کی حاکمیت کو پامال کیا ہے۔

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے معاون وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ایران کی خودمختاری اور حاکمیت کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے اعلی رہنما پر حملے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ الخریجی نے حاکمیت کی پامالی اور داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہونے کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل ممکنہ جنگ کیلئے مدافعان حرم فورس بھی امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے کمر بستہ
یاد رہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس میں حملے کی مذمت اور صہیونی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر بیان میں کہا گیا کہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایران و خطے کی سلامتی پر حملہ ہے۔