اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، او آئی سی
شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے تہران میں حماس کے سابق سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد خطے کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلایا۔
الجزیرہ کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کا حملہ ایران کی خودمختاری اور حاکمیت پر حملہ ہے۔ او آئی سی صہیونی حکومت کی شدید مذمت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل ممکنہ جنگ کیلئے مدافعان حرم فورس بھی امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے کمر بستہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کی ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور یہ حملہ بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ایران کی درخواست پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی گئی۔







