علامہ رمضان توقیر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر گفتگو کی

06 اگست, 2024 18:45

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفش خواہ اور ویزا افیسر۔۔سے ملاقات کی۔

جنرل قونصلر نے قونصلیٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے تہران میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تعزیت کی۔

چند دن پہلے کاروان سالار ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر کے نمائندہ وفد کے مسائل و مشکلات اور تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت ایک ذمہ دار کے چاہتے ہیں کہ ہماری زبان، ہاتھ ،قلم اور تعاون سے جتنی حد تک ممکن ہو کسی کی مدد ہو اور مشکل حل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ محسن نجفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علامہ عقیل الغروی کا خطاب

یہ تو پھر بھی زائرین کرام ہیں، جتنی حد تک ممکن ہو انکے مسائل و مشکلات کے حل پر توجہ کی جائے۔

جنرل قونصلر علی بنفش خواہ نے کہا کہ ہمیں زائرین کے مسائل و مشکلات کا احساس ہے۔

اس بار ایران ویزا پالیسی تھوڑی سخت ہے۔

انشا اللہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ زائرین کرام کے مسائل میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

زائرین کرام جلد از جلد عزم زیارت کے سفر پر روانہ ہوں۔

5:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top