ایران نے اسرائیل کا گھیرا تنگ کردیا، صہیونی وزیراعظم کا واویلا

05 اگست, 2024 14:55

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ صہیونی حکام تہران کے انتقامی حملے کے بارے میں مسلسل اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نتن یاہو نے دفاعی اور فوجی حکام کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلایا جس میں وزیر جنگ گالانت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر جنگ نے تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی اور ممکنہ حملے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ممکنہ حملے سے ڈر کر نیتن یاہو بل میں گھس گیا

اس موقع پر نتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ہمارے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ایران اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے مختلف سمتوں سے اسرائیل پر حملہ ہو سکتا ہے۔

در این اثناء صہیونی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کو خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے نیا اپلیکیشن متعارف کرایا ہے جس کے تحت کسی بھی علاقے میں خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں وہاں کے رہائشیوں کے فون نمبر پر الرٹ جاری کیا جائے گا۔

5:32 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top