ایران

ایران کے ممکنہ حملے سے ڈر کر نیتن یاہو بل میں گھس گیا

صہیونی میڈیا نے اتوار کی شب اطلاع دی کہ ایران کے ممکنہ حملے کے خوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔

شیعیت نیوز: فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھیوں نے گزشتہ رات صیہونی وزارت جنگ کی زیر زمین پناہ گاہ میں پناہ لی۔ ایران اور مزاحمتی گروپوں کے ممکنہ حملے کے خوف نے اسرائیلی حکومت میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران آج حملہ کرسکتا ہے، امریکی و اسرائیلی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی

نیتن یاہو کی ایران کے خلاف سخت بیانات کے باوجود، ان کی حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایران کی ممکنہ دھمکیوں سے ڈرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حفاظتی تدابیر میں اضافہ، نیتن یاہو کی بزدلی کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی قیادت پر سوالات اٹھاتا ہے کہ کیا وہ واقعی قومی سلامتی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button