پارہ چنار، ریاض شاہین کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعتراف
شیعیت نیوز: ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں ایم پی اے ریاض شاہین کے بھائی کی طرف سے ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں اس نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان ہم سنی لائے تھے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایم پی اے ریاض شاہین خود اسمبلی میں پاراچنار کے شیعہ برادری پر الزامات لگا رہے ہیں۔
طفیل شاہین، جو کہ امن کے داعی کے طور پر خود کو پیش کرتے ہیں، ہمیشہ بھائی بھائی کا نعرہ لگاتے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے بھائی کی دہشتگردی کی حمایت کا انکشاف ان کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتا ہے۔ طفیل شاہین کا بھائی طالبان کی حمایت میں ملوث پایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن کے نام پر کھیل رچایا جا رہا ہے جبکہ پس پردہ دہشتگردی کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقتول بھی ہم اسیر بھی ہم!پارہ چنار واقعہ کے خلاف احتجاج پر کوہاٹ کے 30 مومنین کیخلاف مقدمہ درج
پاراچنار، جو کہ پہلے ہی مظلومیت کا شکار ہے، اس نئے انکشاف کے بعد مزید دکھ اور اذیت میں مبتلا ہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی ہے، مگر ایسے عناصر جو اپنے مفادات کے لئے امن کے نام پر کھیلتے ہیں، علاقے کی مظلومیت کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔
یہ خبر نہ صرف پاراچنار کے لوگوں کی مظلومیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ کیسے کچھ لوگ اپنے مفادات کے لئے امن کے نعرے کے پیچھے چھپ کر دہشتگردی کو فروغ دیتے ہیں۔ پاراچنار کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے تاکہ علاقے میں حقیقی امن قائم ہو سکے۔







