شہید اسماعیل ہنیہ کی وصیت سامنے آ گئی

03 اگست, 2024 10:45

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی شہادت سے دو روز قبل 3 اگست کو غزہ کے ساتھ یکجہتی کے قومی اور بین الاقوامی دن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہید اسماعیل ہنیہ نے ایک پریس ریلیز میں صہیونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں اور غزہ کے عوام کے دفاع کے لیے اس قومی اور بین الاقوامی دن میں وسیع اور فعال شرکت پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیل کے خلاف استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کا مقصد ایران کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا تھا،لیاقت بلوچ

تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور فواد شکر سمیت استقامت کے رہنماؤں کا خائنانہ قتل استقامت کی طاقت کو کمزور نہیں کرے گا۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے لیے استقامت ایک جائز حق ہے اور جب تک ہمارے عوام اپنے تمام حقوق حاصل نہیں کر لیتے، اس وقت تک استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

6:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top