اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کا مقصد ایران کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا تھا،لیاقت بلوچ
اسماعیل ہانیہ کی شہادت پورے عالم اسماعیل کے صدمہ ہے، اسماعیل ہانیہ خاندان کے بیشتر افراد شہید ہوگئے تھے۔

شیعیت نیوز:حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی خبر دھچکا ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ اوران کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اسماعیل ہانیہ کی شہادت پورے عالم اسماعیل کے صدمہ ہے، اسماعیل ہانیہ خاندان کے بیشتر افراد شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد عرب نیوز چینلز کی ایران مخالف من گھڑت کہانی سامنے آگئی
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنا بڑی سازش ہے، اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے سے فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام میں نئی لہر پیدا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران اور عالم اسلام کے خلاف سازش ناکام ہوگی، اب عالم اسلام کو بیدار ہونا پڑے گا۔