امریکہ سے زیادہ توقع نا رکھیں، جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب
امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کو کشیدگی بڑھانے سے منع کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے۔
شیعیت نیوز: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے صہیونی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھائے تو امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔
امریکی ذرائع کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے۔ امریکہ نے نتن یاہو سے فوری طور پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کو اطمینان دلایا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملے کی صورت میں اسرائیل کی حفاظت کے لیے مدد کی جائے گی، البتہ تل ابیب اس سے زیادہ توقع نہ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:تل ابیب ایئر پورٹ ویران، کئی ممالک کی پروازیں منسوخ
اکسیوس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا کہ نیتن یاہو کے حالیہ اقدامات سے وہ راضی نہیں۔
امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے صہیونی وزیراعظم پر واضح کر دیا ہے کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔