اہم ترین خبریںدنیا

کوئی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت نہ کرے!اسرائیل کے حامی منافق ترکی نے انسٹاگرام پر پابندی لگادی

 ترکی نے فیس بک کے بعد معروف فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی۔

شیعیت نیوز:کوئی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت نہ کرے!اسرائیل کے حامی منافق ترکی نے انسٹاگرام پر پابندی لگادی۔

 ترکی نے فیس بک کے بعد معروف فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکی نے انسٹاگرام تک عوامی رسائی انتہائی محدود کردی ہے۔

اس حوالے سے انفو ٹیک ریگولیٹر کے مطابق ترکیہ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی اسباب اور مدت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب مسلم ممالک تو شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کو بھی تیار نہیں۔سربراہ انصار اللہ

ترک ایوان صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر التون نے ایکس پر کہا کہ ’یہ سنسرشپ ہے اور انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔

دوسری جانب انسٹاگرام (میٹا پلیٹ فارم) کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ترکی کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے 2 اگست کو اپنی ویب سائٹ پر فیصلہ شائع کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button