اسماعیل ہنیہ کی شہادت بڑا سانحہ، مسلم دنیا لفاظی تک محدود!عرب لیگ کس مرض کی دوا ہے؟ مولانا عبد الغفور حیدری
شیعیت نیوز:جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلم دنیا اب تک لفاظی پر ہی اکتفا کر رہی ہے۔
کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، فلسطین اپنی جنگ صرف خود ہی لڑ رہا ہے، اگر مسلم دنیا صرف2 روز کے لیے تیل بند کر دے امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے ۔
او آئی سی اور عرب لیگ کس مرض کی دوا ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کوکس نے مذمتی بیان سے قاتل اسرائیل کا نام نکالنے کا حکم دیا؟سینئر صحافی حامد میر نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا سانحہ بہت بڑا ہے وہ بہت بڑی شخصیت تھے۔
بظاہر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ مسلسل اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کرتے رہے، ان کے بیٹے، اہلیہ، بیٹی اور ان کے خاندان کے کئی لوگ شہید کیے گئے، امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہوتی ہے چن چن کر مخالفین کو قتل کرائیں۔







