روزنامہ جنگ پنڈی دفتر میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دھاوا، پارہ چنار کے شیعہ مسلمانوں کی حمایت میں خبریں لگانے پر دھمکیاں، 7تکفیریوں کیخلاف مقدمہ
شیعیت نیوز: روزنامہ جنگ راولپنڈی کے دفتر میں داخل ہو کر مذہبی منافرت کے الزامات کے ساتھ ، فتوے بازی، جھوٹے توہین کے الزامات لگانے، تعصب سے بھری اور مخالف فرقے کیخلاف توہین آمیز تقاریر کرنے پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کے تھانے وارث خان میں روزنامہ جنگ کے منیجر اظہر سلطان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 960/24 زیر دفعہ 506/342/147/149/اور 205 ( 2 ) ت پ درج کیا گیا ہے
جس میں مدعی اظہر سلطان نے موقف اختیار کیا ہے کہ 11 جولائی 2024 کو میں اپنے دفتر میں روزنامہ جنگ راولپنڈی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ دوران ڈیوٹی دفتری کام کے سلسلے میں روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر آفس میں ( جو کہ دوسری منزل پر واقع ہے ) بیٹھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 40 تکفیری دہشتگرد گرفتار
کہ تقریباً شام 5 بجے ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کچھ افراد جن میں عمران فاروق بٹ،سہیل صدیق،عدنان نصیر،زین العابدین ، عبدالرحمن ،وسیم اشرف اور یاسر شمروز شامل ہیں
جن کے چہرے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں اپنے کچھ اور ساتھیوں کے ہمراہ جنھیں وہ اپنے ساتھ لائے تھے
اکھٹے ہو کر روزنامہ جنگ کی دوسری منزل پر موجود دفاتر کے مرکزی کاریڈور کے اندر داخل ہوئے اور پھر ان سب نے مل کر اس منزل پر موجود تمام دفاتر کی دیواروں اور شیشوں پر مذہبی منافرت کے الزامات پر مبنی پوسٹرز اور اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد پر مبنی پوسٹرز چسپاں کرتے رہے
،پھر جنرل مینیجر حسین شاہ کے دفتر کے سامنے پہنچ کر ان کے خلاف بالخصوص اور ادارے کی انتظامیہ کے خلاف بالعموم اشتعال انگیز اور توہین آمیز تقریر کرنے لگے
اور دوران تقریر اشتعال انگیز جملوں اور اشتعال انگیز گفتگو کے ذریعے وہ لوگ منیر حسین شاہ سمیت ادارہ جنگ کی انتظامیہ کے خلاف دیگر ملازمین کو بھی اکسانے کی خاطر مذہبی منافرت کے الزامات کے ساتھ ساتھ فتوے بازی اور جھوٹے توہین کے الزامات لگانے کے ساتھ تعصب سے بھری اور مخالف فرقے کے خلاف توہین آمیز تقاریر کرنے لگے۔
ان افراد نےشدید مذہبی منافرت کو ہوا دی اور لوگوں کیلئے شدید جانی خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ ان افراد کے اس عمل سے منیر حسین شاہ،ادارے کے ملازمین،صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کی جان،مال اور نقص عامہ کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں
۔مدعی کے مطابق ہمیں جان و مال کے خطرے اور جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی پاداش میں مذکورہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے







