پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او کا ملک گیر احتجاج،لاہور پریس کلب کے سامنے کفن پوش احتجاجی ریلی

30 جولائی, 2024 15:20

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں جاری خونریز جنگ کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں پریس کلب کے سامنے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر سید ذریت شاہ نقوی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما ارتضیٰ باقر اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین شہداء پارہ چنار ایک بار پھر بارود کی لپیٹ میں ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا۔

پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواں مردی کیساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا، پارہ چنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے تکفیری ملا نے پارہ چنار حملہ کو اسرائیل سے تشبیہ دے دی

انہوں نے کہا کہ ریاست کی کالی بھیڑوں کی ایماء پر  پھر کرم ایجنسی کے امن کو جنگ میں دھکیلنا تشویشناک ہے۔

قانون نافذ کرنیوالے امن کو قیام یقینی بنایا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی مداخلت سے عارضی جنگ بندی تو ہو گئی ہے مگر پارہ چنار کے شیعہ سنی عوام مستقل امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمینی تنازعہ کو مسلکی تنازعہ بنانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ پارا چنار میں ان قوتوں نے فتنہ کھڑا کیا جنہیں امن کی نہیں جنگ کی ضرورت ہے۔ کرم ایجنسی میں امن پسند لوگ بستے ہیں۔

پارا چنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے پارا چنار میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آئے پارا چنار کے عوام کا واحد مطالبہ ہے کہ وہاں امن قائم کیا جائے۔

ہمارے لوگوں سے جینے کا حق اور سکون نہ چھینا جائے۔

12:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top