پاراچنار میں ریاست عوام کو تحفظ دینے میں کیوں ناکام ہیں؟ علامہ اشفاق وحیدی

30 جولائی, 2024 12:08

شیعیت نیوز : آسٹریلیا میں مقیم شیعہ عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے پاراچنار میں جاری فرقہ وارانہ جنگ اور شیعہ نسل کشی پر اپنے مذمتی بیان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا : پاراچنار کی مظلوم عوام پر چاروں طرف سے حملے کے پیچھے کون ہے؟

آج ریاست پاکستان سے ہر پاکستانی شہری کا یہی سوال ہے۔

پاراچنار میں جس بے دردی سے نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور وہاں قتل و غارت اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات اور گفتگو

ہمیشہ پاراچنار کا خطہ جو کہ محب وطن اور وطن عزیز کے لیے قربانیاں دیتا رہا لیکن ریاست نے اس مظلوم عوام کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔

حالیہ فرقہ وارنہ جنگ کو اگر ریاست نے نہ روکا تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑ سکتے ہیں۔

ریاست و حکمران پاراچنار میں عوام کو تحفظ دینے پر کیوں ناکام نظر آتے ہیں؟۔ پورے دنیا میں پاراچنار کے شیعہ مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔

انشاء اللہ بہت جلد تکفیری ناکام ہوں گے اور حق کی فتح ہو گی۔

10:09 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top