نوجوان صحافی توقیر کھرل کی کتاب ’’نجف سے کربلا‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا
کتاب کے مصنف توقیر کھرل کے مطابق ان کی کتاب کا پہلا ایڈیشن گزشتہ برس 2023ء میں شائع ہوا تھا، جبکہ قارئین اور عاشقان امام کے بھرپور اصرار پر امسال یہ دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔

شیعیت نیوز:نوجوان صحافی توقیر کھرل کی کتاب ’’نجف سے کربلا‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا۔
کتاب کو انگریزی میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
کربلا کے سفرِعشق میں یہ پہلا سفرنامہ ہوگا، جسے انگریزی میں اشاعت کا شرف ملا ہے۔
کتاب کے مصنف توقیر کھرل کے مطابق ان کی کتاب کا پہلا ایڈیشن گزشتہ برس 2023ء میں شائع ہوا تھا، جبکہ قارئین اور عاشقان امام کے بھرپور اصرار پر امسال یہ دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اربعین محض ایک سالانہ اجتماع یا نجف سے کربلا تک کا پیدل سفر نہیں،یہ روح، شعور اور معرفت کا سفر ہے،علامہ امین شہیدی
توقیر کھرل کا کہنا تھا کہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ خود کو نجف و کربلا کی دل گداز وادیوں میں محسوس کریں گے۔
مبصرین کی جانب سے بھی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کو سراہا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسی معلوماتی کتابیں وقت کی ضرورت ہیں۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی، آج بھی لوگ اچھی کتاب کی قدر کرتے ہیں۔