پاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

خان یونس کے پناہ گزینوں پر حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، وزیراعظم پاکستان

شیعیت نیوز: وزیراعظم ہاؤس پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر غاصب اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور امریکہ کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

یہ بات واضح ہے کے قابض اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button